Halloween Costume ideas 2015

ادھم پور کے ملہار میں 10 کے ڈبلیو ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا

نئی دہلی،  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے  جموں کے ضلع ادھم پور کے گاؤں ملہار میں 10 کے ڈبلیو ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر ادھم پور کے ایم ایل اے جناب پون گپتا بھی موجود تھے ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادھم پور ضلع میں رہنے والے لوگوں کی دیرینہ خواہش جو بہت دنوں سے زیر التواء تھی آج اس اسٹیشن کے آغاز سے پوری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ادھم پور ضلع کے دور دراز علاقے میں کام کر رہے دفاعی ملازمین کی تفریح طبع اور صلاحیت کو فروغ دینے کی غرض سے اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ضلع کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت اور ضلع کی عوامی ثقافت کے فروغ کے لیے ایک موقع فراہم ہوگا ۔

آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹر جنرل جناب فیاض شہر یار نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ادھم پور میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 9.24 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا جس میں زمین کی قیمت شامل نہیں ہے اور اس کی تکمیل میں تقریباً ڈیڑھ برس لگیں گے۔  کاکا رام نے اس پروجیکٹ کے لیے زمین عطیہ دیا ہے ۔ جناب کاکا رام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

آل انڈیا ریڈیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پروجیکٹس) آدتیہ چترویدی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget