Halloween Costume ideas 2015

کافی ٹیبل کتاب‘‘50 سال- دا گریٹ انڈیا ملک ریوولیوشن’’ کا اجرا

نئی دہلی۔ زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے مرکزی وزیر  رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ڈیری پروڈکشن کی ترقی کا سبب ڈیری کو آپریٹو سوسائٹیوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ 

 سنگھ نے یہ بات نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کی گولڈن جوبلہ تقریب کے موقع پر کافی ٹیبل بک ‘‘50 سال- عظیم ہندوستان دودھ انقلاب’’ (50 ائیرس- دا گریٹ انڈیا ملک ریوولیوشن) کا اجرا کرتے ہوئے کہی۔  رادھا موہن سنگھ نے مزید بتایا کہ 1998 سے غریب اور حاشیہ پر زندگی گزارنے والے دودھ کا کاروبار کرنے والے لوگوں نے ملک کو دنیا کا سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والال ملک بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

 یہ کامیابی راتوں رات حاصل نہیں ہوئی ہے، بلکہ یہ کامیابی دودھ پروڈیوسرس کی مسلسل محنتوں، ماہرین اور پیشہ وارانہ لوگوں کی ہد بندی اور این ڈی ڈی بی کے نظریے اور مہارت کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ این ڈی ڈی بی آپریشن فیلڈ اور موجودہ مہم ڈیری پلان کے ذریعہ مستحکم کوششیں کی ہیں جس سے ملک کے ڈیری سیکٹر میں مسلسل اور تیز رفتات ترقی کو برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملک کی زرعی جی ڈی پی اور ڈیری شعبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ قدر کے لحاظ سے دودھ ہندوستان میں سب سے بڑی زرعی پیداوار ہے۔

 رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں دودھ کی پیداوار 155 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔ اس کے نتیجے میں فی کس دودھ کی دستیابی میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ تقریباً 337 گرام یومیہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 10 برسوں کے 4.5 فیصد سالانہ کے مقابلے گزشتہ دو برسوں میں دودھ کی پیداوار 6.5 فیصد ہوگئی ہے جو دنیا کے کل دودھ کی پیداوار کے مقابلے تقریباً دوگنا ہے۔ تقریباً 1.7 ڈیری کوآپریٹو میں تقریباً 15.8 ملین دودھ پیدا کرنے والوں کے لئے خدمات انجام دی رہی ہے جن میں سے ایک تہائی خواتین چلارہی ہیں۔

مذکورہ کتاب میں این ڈی ڈی ڈی بی کے 50 سال کے قابل ستائش سفر اور جو اقدار اس نے ملک کے لاکھوں ڈیری کسانوں کے لئے پیدا کی ہے، کے بارےمیں تحریر کیا گیا ہے۔ کتاب میں این ڈی ڈی بی کو یقین ہے کہ آج بھی کوآپریٹو اصول اتنے ہی کارگر ہیں جتنے کہ ماضی میں تھے اور جو ادارے ان اصولوں ی تقلید کرتے ہیں، وہ مستقبل میں ڈیری کے شعبے میں ترقی کے لئے ڈھانچہ جاتی فریم ورک تشکیل کریں گے، پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں دیہی ہندوستان میں سماجی اقتصادی تبدیلی لانے میں ڈیری بورڈ کی کوششوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم کوآپریٹو ڈیری کاروبار کی خصوصیات کے بارے میں بیداری پیداکریں۔ ہمیں سب سے چھوٹے اور سب سے دور رہنے والے دودھ پروڈیوسر تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ ہم انہیں خودکفیل بنانے میں مدد کرسکیں۔

این ڈی ڈی بی کا قیام کوآپریٹو اور گائیڈ ڈیری کسانوں کے ذریعے دودھ کاکاروبار کرنے والوں کو فروغ دینے کی غرض سے عمل میں آیا تھا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget