Halloween Costume ideas 2015

وزیر اعظم نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے لیے چادر روانہ کیا

نئی دہلی،  وزیر اعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ، اجمیر شریف کے لیے چادر روانہ کی۔ انھوں نے یہ چادر نئی دلی میں، اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر 

مملکت مختار عباس نقوی اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سونپی۔

وزیر اعظم نے سالانہ عرس کے موقع پر دنیا بھر میں خواجہ معین الدین چشتی کے مریدوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی، بھارت کی عظیم روحانی روایات کی ایک علامت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غریب نواز کی خدمت خلق، آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ انھوں نے اس عرس کی کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget