Halloween Costume ideas 2015

یو پی ایس سی میں یوگا بطور سبجیکٹ

نئی دہلی ، فی الحال یوگا کو یو پی ایس سی امتحانات میں میں ایک متبادل سبجیکٹ کے طور پر متعارف کرانے کی کوئی تجویز مرکزی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ 

مزید برآں یو پی ایس سی نے جناب بی ایس بسوان کی صدارت میں 12 اگست 2015 کو جاری کئے گئے ایک نوٹس کے ذریعہ ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اہلیت، نصاب، اسکیم اور امتحان کے طریقہ کار کے تناظر میں سول سروسز امتحانات کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً اٹھائے جانے والے متعدد معاملات کی جامع طریقے سے جانچ پڑتال کی جاسکتی ہے۔

 بسوان کمیٹی کی رپورٹ فی الحال یو پی ایس سی کے زیر غور ہے اور ان سفارشات پر یو پی ایس سی کی رپورٹ ملنی ابھی باقی ہے۔ 

یہ اطلاع عملہ، عوامی شکایات اور پنشن اور وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شیر سنگھ گھوبایا، ڈاکٹر رویندر کمار رائے اور پروفیسر چنتا منی مالویہ کے ذریعہ لوک سبھا میں دریافت کئے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget