Halloween Costume ideas 2015

ہندوستان اور بنگلہ دیش نے بہت بڑے پیمانے پر اپنی مصروفیت کا دائرہ بڑھایا ہے

نئی دہلی، بنگلہ دیش کے سینئر صحافیوں اور ایڈیٹروں کےایک وفد نے یہاں بجلی، کوئلہ، نئی اور قابل تجدید توانائی اور کانکنی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج) پیوش گوئل سے ملاقات کی۔

 وفد کے ممبروں کو ان اصلاحی اقدامات کےبار ے میں آگاہ کیاگیا، جو حکومت کی طرف سے کئے گئے ہیں تاکہ بجلی کے شعبے میں شفافیت اور جوب دہی لائی جا سکے اور سب کے لئے قابل استطاعت، معیاری 24 گھنٹے بجلی کے مشن کےبارے میں جانکاری دی گئی۔

 اس بات چیت کا اہتما م وزارت خارجہ نے کیاتھا تاکہ ہندوستان کے بجلی کے سیکٹر میں حاصل کی گئی حصولیابیوں کے بارے میں وفد کو باخبر کیاجاسکے۔ وفد کو ایک پریزنٹیشن کےذریعے بجلی کے سیکٹرمیں مختلف موبائل ایپس اور ویب پورٹلز جیسے حکومت کی طرف سے کئے گئے شفافیت پر مبنی اقدامات کےبارے میں آگاہ کیاگیا۔ 

وفد سے خطاب کرتے ہوئے  گوئل نے کہاکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے بہت بڑے پیمانے پر اپنی مصروفیت کا دائرہ بڑھایا ہے، جس نے دونوں ملکوں کے درمیان آپسی اعتماد کی سطح قائم کی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنا ہے اور علاقائی و عالمی اہمیت کے بہت سے معاملات پر تعاون کرنا ہے۔

  گوئل نے گرامین بینک اور ٹیکسٹائل جیسے سیکٹر میں انقلاب لانےا ور دیگر شعبوں میں حصولیابیوں کے لئے بنگلہ دیش کی تعریف کی۔ جناب گوئل نے انٹرا-ریجنل پاور اورٹرانسپورٹ کوریڈور تیار کرنے جیسے شعبوں اور علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف ایک مستحکم محاذ قائم کر کے جنوب ایشیائی خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے میں بنگلہ دیش سے زیادہ تعاون حاصل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget