Halloween Costume ideas 2015

ارون جیٹلی، امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر

نئی دہلی، خزانے، دفاع اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی، آج امریکہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے لئے روانہ ہوں گے۔ وہ وہاں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ کل 19 اپریل کی شام روانہ ہوں گے اور 20 اپریل صبح سویری امریکہ کے واشنگٹن شہر پہنچ جائیں گے۔

 وہاں پہنچنے کے بعد عالمی بینک کے بھارتی حلقے کے ایکزیکیوٹیو ڈائرکٹر اور آئی ایم ایف کے بھارتی حلقے کے ایکزی کیوٹیو ڈائریکٹر اور آئی ایم ایف کے بھارتی حلقے کے ایکزی کیوٹیو ،ان سے بات چیت کریں گے۔ شام کو وزیر خزانہ واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ ملاقات کریں گے اور بعد میں وہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی طرف سے عشائے پر مدعو ہیں۔ 

وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی قیادت والے ایک سرکاری وفد میں دیگر شخصیتوں کے علاوہ اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کے سیکریٹری جناب شکتی کانت داس، چیف اقتصادی مشیر (سی ای اے) ڈاکٹر اروند سبرامنین بھی شامل ہیں۔ اس وفد میں آر بی آئی کے گورنر ڈاکٹر اُریجیت پٹیل کی قیادت میں آر بی آئی کے افسران کی ایک ٹیم بھی شامل ہے۔ 

اگلے دن 21 اپریل کو وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور آر بی آئی کے گورنر جناب اریجیت پٹیل گروپ، بیس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جن میں مالی شعبے کی ترقی اور ضابطوں اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ 

اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری شکتی کانت داس بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دوپہر کو، وزیر خزانہ اور آر بی آئی کے گورنر اور سکریٹری (اقتصادی امور) اس کے بعد وزیر خزانہ اقتصادی امور کے سکریٹری کے ساتھ سی ای او کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد، وزیر خزانہ ایک عشایئے میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام امریکہ میں بھارت کے سفیر نے ان کے استقبالیہ کے طور پر کیا ہے۔ 

22 اپریل کو وزیر خزانہ ارون جیٹلی آئی ایم ایف سی میں ناشتے پر اجلاس میں شریک ہوں گے اور پھر آر بی آئی کے گورنر اور اقتصادی امور کے سکریٹری اور دیگر شخصیتوں کے ساتھ آئی ایم ایف سی کے مکمل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پھر وزیر خزانہ اپنے امریکی ہم منصب اور امریکہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ ایک ملاقات کریں گے۔ 

دوپہر کو وزیر خزانہ، عالمی بینک کی ترقیاتی کمیٹی کی مکمل میٹنگ میں شریک ہوں گے اور شام وہ بنگلہ دیش کی اپنی ہم منصب کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور وہ عالمی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

اتوار 23 اپریل کو وزیر خزانہ اور اقتصادی امور کے سکریٹری نیویکار روانہ ہوجائیں گے اور دیر شام کو وہ عشایئے میں شریک ہوں گے جس کا اہتمام فکی کے صدر نے کیا ہے ۔ پیر 24 اپریل کو وزیر خزانہ صح کے وقت غیر ملکی تعلقات کی کونسل کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے بعد وہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے نیز وہ طویل مدتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ظہرانے پر میٹنگ کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیر خزانہ 24 اپریل کی شام ماسکو روانہ ہونے سے پہلے نیویارک ٹائمز کے اڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget