Halloween Costume ideas 2015

پیوش گوئل نے پانچویں ارضیاتی مشاورتی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

نئی دہلی، ۔ بجلی ، کوئلے ، نئی اور قابل تجدید توانائی اور کانوں کے محکمہ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پیوش گائل نے  نئی دہلی میں پانچویں ارضیاتی سائنس مشاورتی کاؤنسل (جی اے سی) کی میٹنگ سے خطاب کیا ۔ کانوں کے محکمہ کے سکریٹری  ارون کمار، جی ایس آئی کے ڈی جی ایم راجو اور دیگر وزارتوں کے سرکاری افسروں ، سائنسی اداروں اور جی اے سی کے غیر سرکاری ارکان نے دن بھر طویل اس میٹنگ میں شرکت کی۔ 

پانچویں جی اے سی نے معدنیات کے پوشیدہ اور گہرائی میں واقع ذخیروں کی تلاش کی ارضیاتی تکنیکوں ، معدنیاتی نظام کی تحقیق اور کم گہرائی والی معدنیات کی تلاش ، تلاش کی حکمت عملی ، معدنیاتی وسائل کو بڑھانے ، کمیاب ارضیاتی معدنیات اور دیگر اہم وسائل کے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 پیوش گوئل نے ارضیاتی سائنس اور معدنیاتی نظام کے شعبے میں کام کرنے والے سائنس دانوں سے کہا کہ وہ ملک کی معدنیاتی دولت کی قدر وقیمت میں اضافہ کریں اور خاص طور پر اہم اور بیحد اہم دھاتوں اور معدنیات کے شعبے کی تحقیق کے کام میں ہاتھ بٹائیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ دولت کی پیداوار اور دیر پا ترقی کیلئے ماحولیات کے تحفظ کے درمیان بھی ہم اہنگی ہونی چاہیے ۔

ارضیاتی سائنس آج کل ایک بہت بڑا اور وسیع شعبہ بن گیا ہے۔ دھاتوں کی وزارت کے علاوہ اس کے ممبروں میں ارضیاتی سائنس، سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیات اور جنگلات، ایٹمی توانائی ، نیتی آیوگ، خلا ، آبی وسائل ، کوئلے اور فولات کے محکمہ کے سکریٹری بھی شامل ہیں۔

 دیگر سرکاری ممبروں میں بعض محکموں کے سربراہ بھی شامل ہیں جن میں سائنسی تنظیمیں مثلاََ جیولوجیکل سروے آف انڈیا ، ایٹومک منرلس ڈایئریکٹوریٹ فور ایکسپلوریشن اینڈ ریسرچ ، انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی ، سنٹرل آرڈزون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولاجی ، برلا ساہنی انسٹی ٹیوٹ آف پیلائیوبوٹونی ،

 نیشنل جیوفیزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ہیڈ آف جیولوجی او این جی سی کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ کانوں کی وزارت ان افراد کے مابین سے 12 غیر سرکاری ممبروں کو بھی نامزد کرتی ہے جو ارضیاتی سائنس کے تعلق سے طویل تجربے اور مہارت کے حامل ہیں۔

جی اے سی، کانوں کی وزارت کو عمومی طور پر ارضیاتی سائنس سے متعلق معاملات میں مشورے دیتی ہے اور جی ایس آئی کی سمت طئے کرنے میں مدد کرتی ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget