Halloween Costume ideas 2015

گنگا بل کے مسودے پر میٹنگ کا انعقاد

نئی دہلی، قومی دریائے گنگا (صفائی، تحفظ اور بندوبست) بل -2017 کے ضابطوں پر نظر ثانی کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا انعقاد این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل  یوپی سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں بل کے مختلف پہلوؤں، خاص طور پر تمہید، تشریحات اور کچھ دیگر ابواب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آبی وسائل کی مرکزی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری ( پی پی) جناب سنجے کنڈو، مدھیہ پردیش کے ایڈووکیٹ جنرل جناب پروشیندر کورو، الہ آباد ہائی کورٹ کے وکیل جناب ارون کمار گپتا نے میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ کمیٹی آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی مرکزی وزارت نے قومی دریائے گنگا (صفائی ، تحفظ اور بندوبست) بل-2017 کی خصوصیات کی جانچ کرنے کیلئے قائم کی ہے۔

اس بل میں دریائے گنگا کی صفائی (نرملتا) سے متعلق اہم معاملات اور بلارکاوٹ بہاؤ (اویرلتا) سے متعلق معاملات اور ان کے بارے میں جرمانے وغیرہ کے ضابطوں کو شامل کیا گیا ہے کمیٹی دریائے گنگا پر زراعت، گھریلو استعمال اور صنعتی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر زیادہ دباؤ کے چیلنجوں سے نمٹنے پر بھی زور دے گی۔

یہ قابل ذکر ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کا قانون بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو دریائے گنگا کے تحفظ کیلئے پڑنے والے زبردست دباؤ کی وجہ سے ضروری ہوگیا تھا۔ اس بل میں دریائے گنگا سے متعلق سپریم کورٹ، مختلف ہائی کورٹوں اور نیشنل گرین ٹرایئبونل کے مختلف فیصلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس بل کو مختلف دریاؤں کے تحفظ اور بندوبست سے متعلق ایک مثالی بل کی طرح بنانے کی تجویز ہے اور امید ہے کہ یہ بل ملک میں دوسرے دریاؤں کی ترقی کیلئے ایک رول ماڈل کی طرح کام کرے گا۔

آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزارت نے جولائی 2016 میں جسٹس گردھر مالویہ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے قومی دریائے گنگا (صفائی ، تحفظ اور بندوبست) بل-2017 کا مسودہ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی مرکزی وزیر محترمہ اومابھارتی کو 12 اپریل 2017 کو سونپ دیا گیا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget