نئی دہلی، ۔ یووا پرسکار -2018 کے لئے ، ساہتیہ اکیڈمی ناشرین اور 35 سال اور اس سے کم عمر کے ہندستانی نوجوان مصنفین سے اکیڈمی کے ذریعہ تسلیم شدہ تمام 24 زبانوں میں کتابیں طلب کی ہیں۔

 درخواست گزار مصنف کی عمر یکم جنوری 2017 کو 35 سال یا اس سےکم ہونی چاہئے۔ کتابیں بھیجنے کی آخری تاریخ 16 اگست 2017 ہے ۔ کتابوں کے ساتھ یوم پیدائش سرٹی فکیٹ کی مصدقہ کاپی جمع کرانا بھی ضروری ہے۔ کتابیں بھیجنے یا جمع کرانے سے متعلق معلومات ساہتیہ اکیڈمی کی ویب سائٹhttp://sahitya-akademi.gov.in. سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
ساہتیہ اکیڈمی نے یووا پرسکار کی شروعات سال 2011 میں ہندستانی زبانوں میں لکھنے والے نوجوان مصنفین جن کی عمر 35 سال سے کم ہے، کو ترغیب دینے کے لئے تھی تب سے ہر سال نوجوان ہندوستانی تحریر نگاروں /مصنفوں کو ہندوستانی زبانوں کی کتابوں کو اعزاز عطا کئے جاتے ہیں۔

 اکیڈمی سے تسلیم شدہ زبانیں ہیں: اسمی، بنگالی، بوڈو، ڈوگری ، انگریزی، گجراتی، ہندی، کنڑ، کشمیری، کونکنی، میتھلی، ملیالم ، منی پوری، مراٹھی ، نیپالی ، اڑیہ، پنجابی ، راجستھانی، سنتھالی، سنسکرت ، سندھی ، تمل ، تیلگو اور اردو، یہ اعزاز ایک شاندار تقریب میں عطا کے جاتے ہیں اور اعزا ز 50،000 روپے ایک لوح اور سند پر مشتمل ہوتا ہے۔